QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر، سانحہ پوشپورہ کی یاد میں احتجاجی مظاہرے

23 Feb 2014 10:06

اسلام ٹائمز: بھارتی فوجیوں نے1991ء میں 23 اور 24فروری کی درمیانی رات کو ضلع کپواڑہ کے علاقے کنن پوشپورہ میں 100 سے زائد خواتین کو محاصرے اور تلاشی کی ایک کاروائی کے دوران اجتماعی آبروریزی کا نشانہ بنایا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی پولیس نے شبیر احمد شاہ، نعیم احمد خان، یوسف نقاش اور شبیر احمد ڈار سمیت متعدد حریت رہنمائوں کو کنن پوشپورہ اجتماعی آبروریزی کے واقعے کے خلاف احتجاجی ریلی کے انعقاد سے روکنے کے لیے ہفتے کو سری نگر میں گرفتار کر لیا۔ یاد رہے کہ بھارتی فوجیوں نے1991ء میں 23 اور 24فروری کی درمیانی رات کو ضلع کپواڑہ کے علاقے کنن پوشپورہ میں 100 سے زائد خواتین کو محاصرے اور تلاشی کی ایک کاروائی کے دوران اجتماعی آبروریزی کا نشانہ بنایا تھا، متاثرہ خواتین کو تاحال انصاف فراہم نہیں کیا گیا۔

دریں اثنا نامعلوم مسلح افراد نے سوپور میں ایک 25سالہ نوجوان وسیم احمد ملک کو گولی مار کر قتل کر دیا جبکہ گذشتہ ماہ اغوا کیے جانے والے نوجوان مشتاق احمد چھانگا کی بازیابی میں پولیس کی ناکامی پر سوپور میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ حریت رہنما یاسین ملک نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر شہدا کے مقدس لہو سے سیراب ہے، دنیا کی کوئی طاقت اس تحریک کو شکست نہیں دے سکتی۔ سری نگر میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ راجیوگاندھی کے قاتلوں کو پھانسی سے بچانے کے اقدام سے ایک بار پھر بھارت کا کشمیریوں کے ساتھ دہرا معیار ثابت ہو گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 354633

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/354633/مقبوضہ-کشمیر-سانحہ-پوشپورہ-کی-یاد-میں-احتجاجی-مظاہرے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org