QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں غیرملکی جنگجو اور القاعدہ کی باقیات کا اتحاد، تیزی سے اثرورسوخ بڑھانے لگے

23 Feb 2014 10:12

اسلام ٹائمز: خراسان کے نام سے بنا گروپ شمالی وزیرستان میں کام کررہا ہے، اس میں عرب، چیچن، ازبک، پنجابی اور حتیٰ کہ بعض جرمن، فرانسیسی نژاد افراد یہاں سرگرم عمل ہیں۔ پاک فوج نے ان کے خلاف کارروائی کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اس وقت جبکہ تحریک طالبان پاکستان شمالی وزیرستان میں وسیع نقل و حمل اور اپنی پوزیشنیں مضبوط بنانے میں سرگرم ہے، قبائلی علاقے میں القاعدہ کی باقیات اور غیرملکی جنگجو باہم ملکر میر علی سے میرانشاہ میں اپنا اثرورسوخ اور آپریشنز تیزی سے پھیلا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ لوگ پاک فوج کے ساتھ امن معاہدے کرنیوالے عسکریت پسندوں اور کمانڈروں کو پیچھے ہٹا رہے ہیں۔ خراسان کے نام سے بنا گروپ شمالی وزیرستان میں کام کررہا ہے، اس میں عرب، چیچن، ازبک، پنجابی اور حتیٰ کہ بعض جرمن، فرانسیسی نژاد افراد یہاں سرگرم عمل ہیں۔ پاک فوج نے ان کے خلاف کارروائی کی ہے۔ وزیرستان سے آنے والے ایک شخص کے مطابق یہ غیرملکی جنگجو شمالی وزیرستان میں جاسوسی کے الزام میں لوگوں کو قتل کر رہے ہیں۔ صرف حقانی نیٹ ورک میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ خراسان اور پاک فوج کے حامیوں میں جنگ بندی کرا سکیں۔


خبر کا کوڈ: 354636

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/354636/شمالی-وزیرستان-میں-غیرملکی-جنگجو-اور-القاعدہ-کی-باقیات-کا-اتحاد-تیزی-سے-اثرورسوخ-بڑھانے-لگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org