QR CodeQR Code

مذاکراتی عمل ختم نہیں ہوا، ڈیڈلاک پیدا ہوا ہے

جوابی ردعمل کافی، حکومت کو اب مذاکرات کیطرف پلٹنا چاہیے، رستم شاہ مہمند

23 Feb 2014 19:45

اسلام ٹائمز: حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن کا کہنا ہے کہ تحت طالبان کو قومی دھارے میں شامل کیا جائے، آئین کسی گروہ کا نہیں 18 کروڑ عوام کا ہے، آئین میں ترمیم پارلیمنٹ ہی لاسکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن رستم شاہ مہمند نے کہا ہے کہ وادی تیراہ اور ہنگو میں فضائی کارروائیاں کراچی اور مہمند ایجنسی واقعات کا ردعمل ہیں، ایک نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جوابی ردعمل کافی ہے، حکومت کو اب مذاکرات کی طرف پلٹنا چاہیے۔ فوجی کارروائی مسئلے کا مستقل حل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت طالبان کو قومی دھارے میں شامل کیا جائے، ابھی مذکراتی عمل ناکام نہیں ہوا، صرف ڈیڈ لاک پیدا ہوا ہے۔ رستم شاہ مہمند نے کہا کہ آئین کسی گروہ کا نہیں 18 کروڑ عوام کا ہے، آئین میں ترمیم پارلیمنٹ ہی لاسکتی ہے، ایک گروہ کے کہنے پر آئین میں ترمیم نہیں ہوسکتی۔


خبر کا کوڈ: 354709

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/354709/جوابی-ردعمل-کافی-حکومت-کو-اب-مذاکرات-کیطرف-پلٹنا-چاہیے-رستم-شاہ-مہمند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org