QR CodeQR Code

امریکہ اور طالبان کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر ہونیوالے مذاکرات معطل

23 Feb 2014 20:03

اسلام ٹائمز: 27 سالہ برگڈاہل کی دسمبر میں ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس سے یہ معلوم ہوا تھا کہ وہ بدستور زندہ ہے اور اس کے بعد سے اس کے اہل خانہ اور دیگر حلقوں کی طرف سے امریکہ کی حکومت پر اس کی رہائی کیلئے دباﺅ ڈالا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ 5 قیدیوں کے بدلے ایک امریکی فوجی کی رہائی پر ہونے والے امریکا طالبان مذاکرات معطل ہو گئے۔ طالبان کے ترجمان کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ یہ مذاکرات ملک کی سنگین سیاسی صورتحال کے باعث معطل کئے گئے ہیں۔ جبکہ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 2009ء کے بعد پہلی مرتبہ امریکی قیدی فوجی بووی برگڈاہل کی رہائی کے امکانات پیدا ہوئے تھے جو ایک مرتبہ پھر معدوم ہو گئے ہیں۔ افغان طالبان نے گوانتاناموبے میں قید اپنے پانچ قیدیوں کے بدلے ایک امریکی قیدی کو رہا کرنے کیلئے جاری مذاکرات معطل کر دیئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری ایک ایمیل بیان میں کہا گیا ہے کہ پانچ طالبان ساتھیوں کی رہائی کے بدلے میں یرغمال امریکی فوجی کو آزاد کرانے کے معاملے پر امریکہ کیساتھ بات چیت جاری تھی تاہم اسے معطل کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مذاکرات ملک کی سنگین سیاسی صورتحال کے باعث معطل کئے گئے ہیں۔ 2009ء کے بعد پہلی مرتبہ امریکی قیدی فوجی بووی برگڈاہل کی رہائی کے امکانات پیدا ہوئے تھے جو ایک مرتبہ پھر معدوم ہو گئے ہیں۔ امریکہ میں بھی پہلی مرتبہ تسلیم کیا گیا ہے کہ طالبان سے اس فوجی کو چھڑانے کیلئے کوئی مذاکرات کئے گئے ہیں۔ 27 سالہ برگڈاہل کی دسمبر میں ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس سے یہ معلوم ہوا تھا کہ وہ بدستور زندہ ہے اور اس کے بعد سے اس کے اہل خانہ اور دیگر حلقوں کی طرف سے امریکہ کی حکومت پر اس کی رہائی کیلئے دباﺅ ڈالا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 354757

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/354757/امریکہ-اور-طالبان-کے-درمیان-قیدیوں-تبادلے-پر-ہونیوالے-مذاکرات-معطل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org