0
Monday 24 Feb 2014 08:31
اہلکاروں کی بازیابی کیلئے پاکستان سے رابطے میں ہیں

ایٹم بم بنانے میں دلچسپی نہیں، اپنی ضرورت کیمطابق یورینیم کی افزودگی جاری رکھیں گے، جواد ظریف

ایٹم بم بنانے میں دلچسپی نہیں، اپنی ضرورت کیمطابق یورینیم کی افزودگی جاری رکھیں گے، جواد ظریف
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ پاکستانی سرحد پر اغواء ہونے والے ایرانی اہلکاروں کی بازیابی کیلئے پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں، اہلکاروں کی بازیابی کے لیے ہر قدم اٹھائیں گے، جوہری پروگرام پرامن ہے اور اس کے تمام ثبوت عالمی جوہری معائنہ کاروں کو فراہم کر دیئے گئے ہیں، اپنی ضرورت کے مطابق یورینیم کی افزودگی جاری رکھیں گے، ایران ایٹم بم بنانے میں دلچسپی نہیں رکھتا، غیر ملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اور ایران کے بارڈر حکام کے درمیان روزانہ کی سطح پر ملاقاتیں جاری ہیں اور اپنے اہلکاروں کی بازیابی کے لیے ایران اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا کے 45 سے زائد ممالک اپنی ضروریات سے متعلق نہ صرف جوہری پروگرام جاری رکھے ہوئے ہیں بلکہ اپنے اس پروگرام کو آگے بھی بڑھا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 354834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش