0
Monday 24 Feb 2014 01:44
فوج کو حکومت کے گرین سگنل کا انتظار ہے

لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے، شدت پسند جو زبان سمجھتے ہیں اسی میں سمجھائیں گے، پرویز رشید

لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے، شدت پسند جو زبان سمجھتے ہیں اسی میں سمجھائیں گے، پرویز رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے کا تہیہ کرچکی ہے۔ مذاکرات اور آپریشن سمیت تمام اقدامات بروئے کار لائیں گے۔ چند ہفتے اہم ہیں حکومت سیاسی قوتوں کو اعتماد میں لے گی۔ حتمی اعلان وزیراعظم نواز شریف کریں گے۔ ہم جانتے ہیں کہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے، شدت پسند جس زبان میں بات سمجھتے ہیں اسی میں سمجھائیں گے۔ مذاکرات اب بھی منقطع نہیں کئے۔ دہشت گردی کی روک تھام کیلئے سکیورٹی کے تمام ادارے حکومت کی پالیسی کے مطابق کام کر رہے ہیں، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے معاملے پر حکومت اور فوج کے درمیان کسی قسم کا اختلاف نہیں۔  ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے دہشت گردوں کے تمام ٹھکانوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ 
پرویز رشید نے کہا کہ طالبان نے اپنی کارروائیوں میں مقدس مقامات، تعلیمی اداروں، تجارتی مراکز اور کئی دوسرے مقامات کو نشانہ بنایا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردی کی جڑیں کاٹنے اور دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے کا تہیہ کرچکی ہے جس کیلئے مذاکرات اور آپریشن سمیت تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائیں گے، فوج کو حکومت کے گرین سگنل کا انتظار ہے۔ دہشت گردی کا جن قابو کرکے ہی ملک میں امن و استحکام یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے آنے والے چند ہفتے اہم ہیں، جس کے لئے سیاسی قوتوں کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے۔ حتمی اعلان وزیراعظم نواز شریف کریں گے۔ فوج کو حکومت کے گرین سگنل کا انتظار ہے۔ سگنل ملتے ہی فوج قوم کے اعتماد پر پورا اترے گی۔ طالبان کے بعض عناصر مذاکرات نہیں چاہتے۔
خبر کا کوڈ : 354836
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش