QR CodeQR Code

پلوامہ میں نافذ کرفیو اٹھا لیا گیا، فورسز اور مظاہرین میں جھڑپیں

24 Feb 2014 10:24

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق علاقے میں ایک نوجوان کی شہادت کے بعد ہونے والے مظاہروں کو روکنے کیلئے کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔ کرفیو ختم ہونے کے بعد شام کے وقت عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا، فورسز اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں اور فورسز نے مزید 5 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔


اسلام ٹائمز۔ پلوامہ میں بھارتی فورسز نے پلوامہ میں نافذ کرفیو اٹھا لیا تاہم اس کے باوجود علاقے کی رونقیں بحال نہ ہو سکیں۔ علاقے میں ایک نوجوان کی شہادت کے بعد ہونے والے مظاہروں کو روکنے کیلئے کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا۔ کرفیو ختم ہونے کے بعد شام کے وقت عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا، فورسز اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں اور فورسز نے مزید 5 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ کے پی آئی کے مطابق کٹھ پتلی وزیراعلی عمر عبداللہ نے بتایا کہ آبادکاری پالیسی کے تحت آزاد کشمیر سے 308 افراد مقبوضہ وادی میں واپس آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ واپس آ رہے ہیں وہ اپنے ساتھ بندوق نہیں بلکہ بیوی بچے لا رہے ہیں اور ان میں سے کوئی بھی دوبارہ جنگجوؤں کی صفوں میں شامل نہیں ہوا۔


خبر کا کوڈ: 354845

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/354845/پلوامہ-میں-نافذ-کرفیو-اٹھا-لیا-گیا-فورسز-اور-مظاہرین-جھڑپیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org