0
Monday 24 Feb 2014 19:59

پشاور خودکش دهماکے کی پر زور مذمت کرتے ہیں، علامہ شفقت شیرازی

ملک میں قیام امن کیلئے فوری طور پر بھرپور فوجی آپریشن ناگزیر ہے
پشاور خودکش دهماکے کی پر زور مذمت کرتے ہیں، علامہ شفقت شیرازی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور خارجہ امور کے سربراہ علامہ سید شفقت شیرازی نے کہا ہے کہ عراق، لبنان، شام اور پاکستان بلکہ پورے خطے میں آئے دن ہونے والی دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ اور دھماکوں کے پیچھے صیہونی ایجنڈا اور سعودی ہاتھ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں ایرانی قونصلیٹ کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔ علامہ شفقت شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں قیام امن کے لئے فوری طور پر بھرپور فوجی آپریشن ناگزیر ہے۔ سکیورٹی فورسسز، آرمی اور ایف سی کے ہاتھ پاوں باندھ کر انہیں مروانا برداشت نہیں کرسکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم اس وقت قاتلوں سے انتقام کا مطالبہ کر رہی ہے، اگر حکومت وقت اپنے آقاووں کی ناراضگی سے ڈرتی رہی تو عوم وطن سے خیانت کے جرم میں انہیں ایوانوں سے باہر نکال پھینکیں گے۔
 ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ طالبان کا دفاع کرنے والی مذہبی اور سیاسی شخصیات کو وطن کا خائن قرار دے کر گرفتار کیا جائے اور دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہونے کے جرم میں انہیں شامل تفتیش کیا جائے۔ علامہ شفقت شیرازی کا کہنا تھا کہ ایران کو پاکستان کے امن کا خیالی دشمن بنا کر پیش کرنے کا فارمولا بھی استعمال ہوچکا ہے۔ اب پاکستانی قوم بیدار ہے اور جانتی ہے کہ ہمارے امن و استحکام کے دشمن آل سعود ہیں، جو پوری دنیا میں دھماکے کروا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب پوری دنیا آل سعود اور انکی پیدا کردہ تکفیری فکر اور سوچ کے خلاف بھرپور جنگ کے لئے آمادہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 355048
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش