0
Monday 24 Feb 2014 20:46

گلگت، سابق چیئرمین بلدیہ گلگت محمد الیاس صدیقی ایم ڈبلیو ایم میں شامل ہو گئے

گلگت، سابق چیئرمین بلدیہ گلگت محمد الیاس صدیقی ایم ڈبلیو ایم میں شامل ہو گئے
اسلام ٹائمز۔ گلگت کی مشہور و معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور سابق چیئرمین بلدیہ گلگت محمد الیاس صدیقی نے ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کی شمولیت کیلئے وحدت ہائوس گلگت میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان، گلگت ڈویژن کے سیکرٹری جنرل شیخ محمد بلال سمائری نے ان کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ہار پہنائے ہیں۔ واضح رہے کہ محمد الیاص صدیقی بلدیہ گلگت کے سابق چیئرمین رہنے کے علاوہ اس سے قبل آل پاکستان مسلم لیگ گلگت بلتستان (مشرف لیگ) کے بانی راہنماوں میں شمار ہوتے تھے۔
خبر کا کوڈ : 355087
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش