0
Monday 24 Feb 2014 21:49

کراچی، حساس تھانوں کے افسران و اہلکاروں کی تنخواہ میں اضافہ

کراچی، حساس تھانوں کے افسران و اہلکاروں کی تنخواہ میں اضافہ
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں دہشتگرد عناصر کے خلاف جاری کراچی آپریشن کو مزید مؤثر بنانے اور پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی غرض سے شہر کے 16 حساس تھانوں میں تعینات افسران و اہلکاروں کی بنیادی تنخواہ میں 65 فیصد کا اضافہ کر دیا گیا ہے، مذکورہ تھانوں میں لیاری کے چاروں تھانے بھی شامل ہیں۔ اس بات کا فیصلہ سندھ حکومت نے چند روز قبل کراچی آپریشن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کیا تھا۔ مقصد فورس کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ 16 تھانوں کے اہلکاروں کی بنیادی تنخواہ میں 65 فیصد کا اضافہ ہوگا۔ ضلع ملیر کا ایک، ساؤتھ زون میں لیاری کے 4 جبکہ غربی کے11 تھانے شامل ہیں۔ ڈی ایس پی کی تنخواہ میں 18 ہزار اور کانسٹیبل کی تنخواہ میں 6 ہزار کا اضافہ ہوگا۔ پاکستان کے معاشی حب کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن کو مزید مؤثر بنانے اور پولیس اہلکاروں کا مورال بلند کرنے کی خاطر سندھ حکومت نے شہر کے حساس تھانوں میں تعینات نفری کیلئے اضافی تنخواہ کا اعلان کیا تھا۔
 
چند روز قبل سندھ حکومت کے منعقدہ اجلاس میں منظوری بھی دی گئی تھی۔ اس ضمن میں شہر کے 16 تھانوں کو حساس قرار دیا گیا۔ دستاویزات کے مطابق شہر کے 16 حساس تھانوں میں تعینات افسران و اہلکاروں کی بنیادی تنخواہ میں 65 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ان تھانوں میں ضلع ملیر کا ایک، ساؤتھ زون میں لیاری کے 4 جبکہ ضلع غربی کے 11 تھانے شامل ہیں۔ مذکورہ تھانوں میں سائٹ اے، پاک کالونی، اورنگی ٹائون، پیرآباد، پاکستان بازار، مومن آباد، قائد آباد، سہراب گوٹھ، گلشن معمار، اتحاد ٹاؤن، مدینہ کالونی، منگھوپیر، چاکیواڑہ، کلری، بغدادی اور کلاکوٹ شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ڈی ایس پی رینک کے افسر کی تنخواہ میں 18 ہزار، انسپکٹر کی تنخواہ میں 14 ہزار، سب انسپکٹر کی تنخواہ میں 11 ہزار، اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی تنخواہ میں تقریباً 8 ہزار، ہیڈ کانسٹیبل کی تنخواہ میں 7 ہزار جبکہ کانسٹیبل کی تنخواہ میں 6 ہزار روپے تک اضافہ ہوگا۔

سائٹ اے تھانے میں 143، پاک کالونی تھانے میں 156، اورنگی ٹاؤن تھانے میں 219، پیرآباد تھانے میں 156، پاکستان بازار تھانے میں 151، مومن آباد تھانے میں 166، قائد آباد تھانے میں 120، سہراب گوٹھ تھانے میں 100، گلشن معمار تھانے میں 136، اتحاد ٹاؤن تھانے میں 67، مدینہ کالونی تھانے میں 44، منگھوپیر تھانے میں 103، چاکیواڑہ تھانے میں 120، کلری تھانے میں 202، بغدادی تھانے میں 202 جبکہ کلاکوٹ تھانے میں بھی 202 اہلکاروں کی نفری تعینات ہے، جو مجموعی طور پر 2 ہزار 286 افسران و اہلکاروں پر مشتمل ہے۔ مذکورہ نفری میں 7 ڈی ایس پی، 15 انسپکٹر، 123 سب انسپکٹر، 223 اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 305 ہیڈ کانسٹیبل اور ایک ہزار 613 کانسٹیبل شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 355096
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش