QR CodeQR Code

زائرین کیلئے کوئٹہ ٹو مشہد فضائی سروس شروع کرنا خوش آئند ہے، ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ

24 Feb 2014 23:32

اسلام ٹائمز: صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں اُمید ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ اپنے وعدوں کے مطابق مذہبی انتہا پسندوں کے خلاف سنجیدہ آپریشن کرنے کے ساتھ ساتھ پی آئی اے کرایوں پر سبسڈی بھی دینگے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ مشہد پی آئی اے پروازوں کا آغاز کرکے وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے ہم سے کئے ہوئے وعدوں میں سے ایک وعدے پر عمل کیا۔ جس پر ہم انکا اور پی آئی اے حکام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ تاہم کرایوں پر سبسڈی کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔ سانحہ مستونگ کے خلاف احتجاجی دھرنے میں وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ہمارے عمائدین، بزرگوں اور قوم سے یہ کہا تھا کہ ہم آپ کے دشمنوں کے لئے سرزمین تنگ کرینگے اور زائرین کیلئے خصوصی سبسڈی کیساتھ پی آئی اے پروازوں کا آغاز کرینگے لیکن مذہبی انتہاء پسندوں کے خلاف سنجیدہ آپریشن نہ کرنا اور پی آئی اے کرایوں پر سبسڈی نہ دینا، قابل افسوس ہے۔ امید ہے کہ حکومت فوری طور پر اپنے دیگر وعدوں پر عمل درآمد کرکے جمہوری حکومت ہونے کا ثبوت دے گی۔ بیان میں گورنر بلوچستان کی ہمشیرہ اور معروف صحافی سید فصیح اقبال کے انتقال پر انکے لواحقین سے دلی اظہار تعزیت کرتے ہوئے دونوں کی خدمات کو سراہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم اور مرحومہ کے انتقال سے ہونے والے نقصان کی تلافی بہت مشکل ہے۔ بیان کے آخر میں دونوں مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے مجلس وحدت مسلمین صوبائی سیکرٹریٹ میں اجتماعی فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 355123

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/355123/زائرین-کیلئے-کوئٹہ-ٹو-مشہد-فضائی-سروس-شروع-کرنا-خوش-آئند-ہے-ایم-ڈبلیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org