0
Tuesday 25 Feb 2014 03:11

پاکستان، شام کے خلاف کسی بھی اقدام سے پرہیز کرے، علامہ شفقت شیرازی

پاکستان، شام کے خلاف کسی بھی اقدام سے پرہیز کرے، علامہ شفقت شیرازی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور سیکرٹری برائے امور خارجہ علامہ شفقت حسین شیرازی نے سعودی عرب کے پاکستان سے اسلحے کی خریداری اور شام منتقلی کے بیان کی اور معاہدے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کی مشرق وسطیٰ پر پالیسی مثبت رہی ہے تاہم مستقبل میں بھی پاکستان کو اپنی مثبت پالیسیوں کو آگے جاری رکھنا چاہئیے، سعودی عرب یا کسی بھی مغربی ملک کی ایماء پر پاکستان کی جانب سے ایسا اقدام کیا جانا کہ جو انسانی جانوں کے زیاں کا باعث بنے کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شام ہمیشہ پاکستان کا دوست رہا ہے اور پاکستانی عوام کے ٹیکس سے بننے والے ہتھیار کسی اور کی ایماء پر شام کے خلاف فروخت کئے جانے کے معاہدے پاکستان کے بیس کروڑ عوام کی توہین کے مترادف ہے، وزیرا عظم عوام کو جواب دیں کہ انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ کیا معاہدے کئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 355166
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش