0
Tuesday 25 Feb 2014 12:41

کالعدم جہادی تنظیم حزب المجاہدین نے ایرانی قونصلیٹ پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کالعدم جہادی تنظیم حزب المجاہدین نے ایرانی قونصلیٹ پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی
اسلام ٹائمز۔ کشمیر میں جہاد کرنیوالی کالعدم تنظیم حزب المجاہدین نے پشاور میں ایرانی قونصلیٹ پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ کالعدم جہادی تنظیم کے سربراہ میجر مست گل نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اس مذموم کارروائی کی ذمہ داری قبول کی۔ اس نے کہا کہ ہم نے ہی ایرانی قونصلیٹ پر حملے کیلئے خودکش حملہ آور بھیجا تھا لیکن وہ ایرانی قونصلیٹ کو نشانہ نہ بنا سکا۔ یاد رہے کہ میجر مست گل کشمیر میں جہاد کرتا رہا ہے اور 1995ء میں سانحہ درگاہ چرار شریف میں بھارتی فوج کے محاصرے کو توڑ کر فرار ہوا تھا، اس وقت جب یہ کشمیر سے پاکستان پہنچا تو اس کارنامے کی بنیاد پر جماعت اسلامی کے زیراہتمام پورے ملک میں اسکا شاندار استقبال کیا گیا، جگہ جگہ جلوس نکالے گئے، جن میں اسے خوش آمدید کہا جاتا رہا، درگاہ چرار شریف میں ہونیوالی اس لڑائی کے بعد بھارتی فوج نے اس چھ سو سالہ تاریخی درگاہ کو نذرآتش کر دیا تھا۔

حزب المجاہدین جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کا عسکری ونگ ہے۔ پاکستان میں میجر مست گل جماعت اسلامی کا مہمان تھا جبکہ خفیہ ادارے آئی ایس آئی کی بھی اسے سپورٹ حاصل تھی، بعد ازاں پرویز مشرف دور میں جب پاکستان نے مسئلہ کشمیر پر عسکری جماعتوں کی حمایت سے ہاتھ کھینچ لیا تو کشمیر میں لڑنے والے متعدد گروپ خاص طور پر الیاس کشمیری کی قیادت میں لڑنے والا گروپ مخالف ہوگیا اور اس گروپ کے تمام اراکین جنوبی وزیرستان منتقل ہوگئے، جہاں انہوں نے پاکستان مخالف سرگرمیاں شروع کر دیں، ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ چند روز قبل افغان کے علاقے کنٹر میں شہید کئے گئے پاکستان کے 23 ایف سی اہلکاروں کے گلے کاٹنے میں بھی میجر مست گل گروپ کا ہاتھ ہے۔
خبر کا کوڈ : 355175
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش