0
Saturday 28 Aug 2010 14:47

لبنانی فوج اور حزب اللہ اسرائیلی جارحیت کا مل کر مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، لبنان

لبنانی فوج اور حزب اللہ اسرائیلی جارحیت کا مل کر مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، لبنان
اسلام ٹائمز [مانیٹرنگ ڈیسک]- لبنان کے اخبار الانتقاد کے مطابق لبنان کی قومی اسمبلی کے سپیکر نبیہ بری نے خبردار کیا ہے کہ ملک پر کسی قسم کی اسرائیلی جارحیت کی صورت میں لبنانی عوام، فوج اور حزب اللہ مل کر اس کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو جان لینا چاہئے کہ لبنان کے ساتھ جنگ کی صورت میں اسکے مرکز کو نشانہ بنایا جائے گا۔ نبیہ بری نے کہا کہ لبنانی فوج کو مسلح کرنے میں کسی قسم کی شرط کو قبول نہیں کر سکتے۔
لبنان کی قومی اسمبلی کے سپیکر نے کہا کہ آرمی کا فرض وطن کا دفاع کرنا اور ملک میں امن و امان قائم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ہمارے لئے دوست اور دشمن کو مشخص نہیں کر سکتا۔ انہوں نے سابق لبنانی وزیراعظم رفیق حریری کے قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے بارے میں حزب اللہ لبنان کی طرف سے پیش کئے گئے شواہد کے بارے میں کہا کہ لبنان کی عدلیہ ان ثبوتوں کی روشنی میں جلد اپنی تحقیقات کا آغاز کرے۔
خبر کا کوڈ : 35518
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش