QR CodeQR Code

شام، خودکش حملے میں القاعدہ کا سینئر کمانڈر ابو خالد الصوری ہلاک

25 Feb 2014 11:10

اسلام ٹائمز: خیال کیا جاتا ہے کہ یہ حملہ عراق اور شام میں اسلامی ریاست (آئی ایس آئی ایس) نامی ایک دوسرے شدت پسند گروپ نے کیا ہے۔ خالد الصوری عالمی القاعدہ کے رہنماء ایمان الظواہری کے شام میں مرکزی نمائندہ تھا۔


اسلام ٹائمز۔ شام کے شہر حلب میں ایک خودکش حملے میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے سینئر کمانڈر ابو خالد الصوری سمیت متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ کارکنوں کے مطابق شدت پسند گروپ احرار الاشام کے ہیڈ کوارٹرز پر خودکش حملے میں سینئر کمانڈر ابو خالد الصوری سمیت متعدد افراد ہلاک ہوئے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ حملہ عراق اور شام میں اسلامی ریاست (آئی ایس آئی ایس) نامی ایک دوسرے شدت پسند گروپ نے کیا ہے۔ باغیوں اور کارکنوں کے ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر یہ حملہ ایک یا دو خودکش حملہ آوروں نے حلب میں احرار الاشام کے ہیڈکوارٹرز میں گھس کر کیا۔ خالد الصوری عالمی القاعدہ کے رہنماء ایمان الظواہری کے شام میں مرکزی نمائندہ تھا۔ 

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق خالد الصوری آئی ایس آئی ایس کے مخالف ہو گیا تھا۔ ابو خالد کی موت سے آئی ایس آئی ایس اور دیگر شدت پسند گروپوں کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ جائے گی۔ خالد الصوری کا اصل نام محمد باحایا بیان کیا جاتا ہے۔ وہ القاعدہ کے سرکردہ جنگجو تھا جو اطلاعات کے مطابق افغانستان اور عراق میں امریکہ کے خلاف لڑا اور جنھوں نے اسامہ بن لادن کے ساتھ بہت قریب رہ کر کام کیا۔


خبر کا کوڈ: 355245

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/355245/شام-خودکش-حملے-میں-القاعدہ-کا-سینئر-کمانڈر-ابو-خالد-الصوری-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org