QR CodeQR Code

ایرانی قونصلیٹ پر دھماکہ پاک ایران تعلقات کیخلاف گہری سازش ہے

ظالمان کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے بغیر پاکستان امن کا گہوارا نہیں بن سکتا، اطہر عمران

25 Feb 2014 12:53

اسلام ٹائمز: اپنے مذمتی بیان میں مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان کا کہنا ہے کہ پشاور میں ایرانی قونصلیٹ پر دھماکہ پاک ایران تعلقات کیخلاف گہری سازش ہے، امریکہ پاکستان کو دہشتگردی کی آگ میں دھکیل رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران نے کہا ہے کہ پشاور میں ایرانی قونصلیٹ پر دھماکہ پاک ایران تعلقات کے خلاف گہری سازش ہے، ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئے روز دہشت گردی کے ہولناک واقعات کے خلاف کسی عملی اقدام کے بجائے محض مذمتی بیانات پر اکتفا کر رہی جو کہ بہت ہی افسوسناک امر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خون سے خون کو نہیں دھویا جاسکتا۔ ظالمان کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے بغیر پاکستان کو امن کا گہوارا نہیں بنایا جاسکتا۔ امریکہ پاکستان کو دہشتگردی کی آگ میں دھکیل رہا ہے۔ آخر میں انہوں نے پاکستان میں جاری ظلم و بربریت کو عالمی سازش قرار دیا اور حکومت کو متنبہ کیا کہ دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 355277

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/355277/ظالمان-کو-جڑ-سے-اکھاڑ-پھینکے-بغیر-پاکستان-امن-کا-گہوارا-نہیں-بن-سکتا-اطہر-عمران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org