0
Tuesday 25 Feb 2014 15:51

گلگت، پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی سیکرٹریٹ سے شراب کی بوتلیں برآمد، خبر بریک کرنیوالے رپورٹر کو بااثر شخصیات اور جیالوں کی دھمکیاں

گلگت، پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی سیکرٹریٹ سے شراب کی بوتلیں برآمد، خبر بریک کرنیوالے رپورٹر کو بااثر شخصیات اور جیالوں کی دھمکیاں
اسلام ٹائمز۔ گلگت شہر میں ایک کرائے کے مکان میں قائم پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے سابق صوبائی سیکرٹریٹ (جسے مالک مکان نے کرایہ وقت پر ادا نہ کرنے اور اہل علاقہ کی شکایت پر خالی کرا دیا ہے) میں صفائی کے دوارن ایک کمرے سے مبینہ طور پر شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں ہیں اور جب مذکورہ خبر کی اطلاع گلگت کے ایک مقامی اخبار کے سٹی رپورٹر کو ملی تو انہوں نے وقوعہ کا معائنہ کرکے اہم شواہد کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لئے اور سب سے پہلے یہ شرمناک اور حیرت انگیز خبر بریک کرکے پی پی عہدیداروں اور صوبائی وزراء کی نیندیں حرام کر دیں۔ اسلام ٹائمز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اس خبر کے چھپنے کے بعد ہی پی پی پی سے منسلک کئی با اثر شخصیات، صوبائی وزراء اور جیالے جو مبینہ طور پر اپنے سیکرٹریٹ کے اس ’’مے خانہ ‘‘ میں اجتماعی جام کی محفلوں سے لطف اندوز ہوتے تھے سیخ پا ہو گئے اور اس خبر کو بریک کرنے والے مقامی اخبار کے سٹی رپورٹر اور نوجوان صحافی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ ادھر سوشل میڈیا پر اس خبر کو گلگت بلتستان کے نوجوان اور پی پی پی کے بعض سیاسی مخالفین خوب اچھال رہے ہیں اور گلگت بلتستان کے سیاسی، مذہبی اور قوم پرست حلقے اس خبر کو بنیاد بنا کر پیپلز پارٹی کے اراکین کو خوب تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ دوسری جانب گلگت بلتستان کی صحافتی تنظیموں نے حکمران جماعت کے اہم وزراء اور جیالوں کی طرف سے مقامی صحافی کو دی جانے والی دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار پر حملہ قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 355358
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش