QR CodeQR Code

طالبان کیلئے بھتہ وصول کرنے والے 2 ملزم لاہور سے گرفتار

25 Feb 2014 17:22

اسلام ٹائمز: کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے بھتے کے 5 لاکھ روپے اور 2 موٹر سائیکل برآمد کر لئے۔ ملزمان کی شناخت محمد عادل اور محمد زوہیب کے ناموں سے ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس نے کارروائی کر کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 کارندوں کو بھتہ وصول کرنے پر گرفتار کر کے بھتے کی وصول کی گئی رقم اور 2 موٹر سائیکل برآمد کر لئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق لاہور کی ایک منی چینجر کمپنی کے کیشیئر نے ریس کورس تھانے میں بھتہ خوروں کیخلاف مقدمہ درج کرایا تھا جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے بھتے کے 5 لاکھ روپے اور 2 موٹر سائیکل برآمد کر لئے۔ ملزمان کی شناخت محمد عادل اور محمد زوہیب کے ناموں سے ہوئی ہے جو کالعدم تحریک طالبان کیلئے بھتہ وصول کرتے تھے۔ ملزموں نے منی ایکسچینج کے کیشیر سے 5 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 355395

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/355395/طالبان-کیلئے-بھتہ-وصول-کرنے-والے-2-ملزم-لاہور-سے-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org