QR CodeQR Code

طالبان کیساتھ مذاکرات میں سنجیدگی دکھائی لیکن مثبت جواب نہیں ملا، رانا ثناء اللہ

25 Feb 2014 19:00

اسلام ٹائمز: وزیر قانون پنجاب کا کہنا ہے کہ سلمان تاثیر، یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں کی کی بازیابی کیلئے اعلیٰ سطح پر مذاکرات جاری ہیں، جیلوں کی حفاظت کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے ہیں مزید کوئی ضرورت نہیں، دہشتگردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر قانون و بلدیات رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ سلمان تاثیر اور یوسف رضا گیلانی کے بیٹے پاک افغان سرحدی علاقوں میں ہیں اور ان کی بازیابی کیلئے اعلیٰ سطح پر مذاکرات جاری ہیں، جیلوں کی حفاظت کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے اور اس کیلئے مزید کوئی ضرورت نہیں، دہشتگردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے اور اسی کے پیش نظر ہائی پروفائل اغواء کے متعدد بڑے بزنس مین اپنے گھروں کو واپس پہنچ چکے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں حالیہ دنوں کی صورتحال کے پیش نظر امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت نے جیلوں کی سکیورٹی کو پہلے ہی فول پروف کر رکھا ہے اور اس کیلئے مزید ضرورت نہیں۔ ساہیوال میں عالمی معیار کی جیل کی تعمیر جلد مکمل ہو جائے گی جس میں خطرناک دہشتگردوں کورکھا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ہائی پروفائل اغواء کے متعدد بڑے بزنس مین اپنے گھروں کو واپس پہنچ چکے ہیں۔ سلمان تاثیر اور یوسف رضا گیلانی کے بیٹے پاک افغان سرحدی علاقے میں ہیں اور انکی ببازیابی کیلئے حکومت اعلیٰ سطح پر مذاکرات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے امن و امان کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے اور پولیس سمیت دیگر اداروں نے دہشتگردوں کا نیٹ ورک توڑنے کیلئے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے طالبان سے مذاکرات میں سنجیدگی اور خلوص دکھایا لیکن اسکا مثبت جواب نہیں دیا گیا۔ پارلیمنٹ میں آج قومی پالیسی کا اعلان کیا جائے گا جس سے ساری صورتحال واضح ہو جائیگی۔


خبر کا کوڈ: 355455

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/355455/طالبان-کیساتھ-مذاکرات-میں-سنجیدگی-دکھائی-لیکن-مثبت-جواب-نہیں-ملا-رانا-ثناء-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org