QR CodeQR Code

شام سے متعلق خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی

پاکستان کیجانب سے شام کیخلاف سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنیکی خبروں کو مسترد کرتے ہیں، سرتاج عزیز

25 Feb 2014 19:07

اسلام ٹائمز: قومی اسمبلی میں شام سے متعلق پالیسی بیان دیتے ہوئے مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسلحے کی فروخت کی اطلاعات ملک کیخلاف سازش ہیں، پاکستان شام میں قیام امن کا حامی ہے اور غیر ملکی افواج کا انخلاء چاہتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے سعودی عرب کو شام کے خلاف اسلحے کی فروخت کی اطلاعات کو بےبنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان شام سے فوری غیر ملکی فوجوں کا انخلاء چاہتا ہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی میں تبدیلی کی خبریں درست نہیں۔ قومی اسمبلی میں شام کے متعلق پالیسی بیان دیتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان ایک خود مختار ملک ہے اور کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔ مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسلحے کی فروخت کی اطلاعات ملک کیخلاف سازش ہیں، پاکستان شام میں قیام امن کا حامی ہے، سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے بعد میڈیا میں منفی رپورٹس آئیں، سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان کی شام کے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، پاکستان اور سعودی عرب شام کے مسئلے کو جنیوا معاہدے کے تحت حل کرنے پر متفق ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شام کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے شامی عوام کی امنگوں کے مطابق ہی حل ہونا چاہیے، پاکستان شام سے فوری غیر ملکی فوجوں کا انخلاء چاہتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 355458

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/355458/پاکستان-کیجانب-سے-شام-کیخلاف-سعودی-عرب-کو-اسلحہ-فروخت-کرنیکی-خبروں-مسترد-کرتے-ہیں-سرتاج-عزیز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org