QR CodeQR Code

ملک کا امن تباہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، حامد سعید کاظمی

25 Feb 2014 22:20

اسلام ٹائمز: ملتان میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر مذہبی اُمور کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ ''سدا سلامت پاکستان تا قیامت پاکستان '' کو مدنظر رکھا جائے، جو محبت حقیقت سے خالی ہو وہ مذاق ہوتی ہے اور شریعت کی پاسداری کے بغیر انحضور ()ص) سے محبت کا دعوی حقیقت سے خالی ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر مذہبی اُمور سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کے لیے حکومت کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں اور نہ ہی فریقین کا تعین کیا گیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں جماعت اہلسنت کے رہنما الطاف سعید کی والدہ کی قل خوانی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حامدسعید کاظمی نے کہا حکومت کو چاہیے کہ ''سداسلامت پاکستان تا قیامت پاکستان '' کو مدنظر رکھا جائے، جو محبت حقیقت سے خالی ہو وہ مذاق ہوتی ہے اور شریعت کی پاسداری کے بغیر انحضور (ص) سے محبت کا دعوی حقیقت سے خالی ہوگا، ملک کا امن تباہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان کے خلاف بھرپور کاروائی ہونی چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 355506

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/355506/ملک-کا-امن-تباہ-کرنے-والے-کسی-رعایت-کے-مستحق-نہیں-حامد-سعید-کاظمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org