QR CodeQR Code

آپریشن خدشات، شمالی وزیرستان سے ہزاروں خاندانوں کی نقل مکانی

26 Feb 2014 01:47

اسلام ٹائمز: میر علی، میرانشاہ سمیت شمالی وزیرستان کے دیگر علاقوں سے چالیس ہزار افراد محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو چکے ہیں جبکہ نقل مکانی کا یہ سلسلہ ابھی جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات کے تعطل اور شمالی وزیرستان میں پاک فضائیہ کی حالیہ کاروائیوں کے باعث بڑے آپریشن کے خدشات بڑھ چکے ہیں۔ میر علی، میرانشاہ سمیت شمالی وزیرستان کے کئی علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ بنوں کے راستے ملک کے محفوظ علاقوں کی جانب منتقل ہو رہے ہیں۔ نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد ایک اندازے کے مطابق چالیس ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ یہ سلسلہ ابھی جاری ہے۔ میر علی اور میرانشاہ میں فورسز کی جانب سے لگائے گئے کرفیو میں نرمی کے اعلان کے ساتھ ہی سینکڑوں گاڑیوں میں ہزاروں افراد نے ان علاقوں سے بنوں کی جانب نقل مکانی کی جبکہ بنوں یا کسی بھی اور شہر میں ان متاثرین کے لیے کوئی انتظامات نہیں کئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 355562

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/355562/آپریشن-خدشات-شمالی-وزیرستان-سے-ہزاروں-خاندانوں-کی-نقل-مکانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org