QR CodeQR Code

دہشتگردانہ کارروائیوں سے اسلام کو بدنام کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، حافظ خالد ولید

26 Feb 2014 08:59

اسلام ٹائمز: مختلف پروگرامات سے خطاب اور وفود سے گفتگو کرتے ہوئے جماعة الدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما نے کہا کہ بلوچستان کی بدامنی میں بھارتی ہاتھ ملوث ہے، جسے مسترد نہیں کیا جا سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ جماعة الدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما و شعبہ سیاسی امور کے چیف کو آرڈینیٹر حافظ خالد ولید نے کہا ہے کہ افغانستان میں قائم بھارتی سفارت خانے پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہے ہیں، بلوچستان کی بدامنی میں بھارتی ہاتھ ملوث ہے، جسے مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں اپنے دورہ کراچی کے دوران مختلف پروگرامات سے خطاب اور وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حافظ خالد ولید نے کہا کہ افغانستان میں امریکی انخلا کے بعد خطے میں بھارت کی بالادستی محض خواب ہے، حکمران تنازع کشمیر اور پانی کے مسئلہ پر بھارتی دباﺅ کو خاطر میں نہ لائیں۔ انہوں نے کہا کہ منظم منصوبہ بندی کے تحت پاکستان میں بم دھماکوں اور دہشت گردانہ کارروائیوں سے دین اسلام کو بدنام کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ حافظ خالد ولید کا کہنا تھا کہ بیرونی قوتیں اسلامی تعلیمات کو سیاست، معیشت و معاشرت سے نکال کر مسجد کی چار دیواری تک محدود کرنا چاہتی ہیں تاکہ دنیا بھر میں اسلام کی پھیلتی ہوئی دعوت کو روکا جائے اور سرمایہ دارانہ معاشی نظام کا دفاع کیا جا سکے۔


خبر کا کوڈ: 355588

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/355588/دہشتگردانہ-کارروائیوں-سے-اسلام-کو-بدنام-کرنے-کی-کوششیں-جا-رہی-ہیں-حافظ-خالد-ولید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org