0
Wednesday 26 Feb 2014 10:22

مسلم ممالک کا ایک دوسرے کے خلاف صف آراء ہونا عالم اسلام کا المیہ ہے، حامد موسوی

مسلم ممالک کا ایک دوسرے کے خلاف صف آراء ہونا عالم اسلام کا المیہ ہے، حامد موسوی
اسلام ٹائمز۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم ممالک کے باہمی تنازعات میں فریق بننے سے باز رہے۔ استعماری کھیل میں کٹھ پتلی بننے کی بجائے قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے عالم اسلام کو یکجا کرے۔ استعمار مسلمانوں کو آپس میں لڑوانا اور مروانا چاہتا ہے اس خوفناک کھیل کا حصہ بننا آئین اور ملک توڑنے سے بڑا جرم ہے۔ خارجہ پالیسی کے بزرجمہر وطن عزیز کو دوستوں سے محروم کر رہے ہیں۔ ایران، افغانستان اور چین کے بھارت سے بڑھتے ہوئے تعلقات خارجہ پالیسی کی ناکامی کی دلیل ہیں۔ ازلی دشمن بھارت سے تعلقات دیوانے کا خواب ہے۔ مسئلہ کشمیر حل ہوئے بغیر خطے میں امن کی آشا کبھی پروان نہیں چڑھ سکتی۔ پاکستان کو سب سے پہلے تسلیم کرنے والے ملک ایران کے ساتھ تعلقات میں سردمہری کے اسباب کو ختم کیا جائے۔ منگل کو ہیڈکوارٹر مکتب تشیع میں چیئرمین جعفریہ ایکشن کمیٹی کرنل ریٹائرڈ سید سخاوت حسین کاظمی کی سرکردگی میں عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام دشمنوں کی بجائے مسلم ممالک کا ایک دوسرے کے خلاف صف آراء ہونا عالم اسلام کا المیہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 355605
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش