QR CodeQR Code

ڈرون حملوں کی متبادل حکمت عملی، امریکا نے حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں تیز کر دیں

26 Feb 2014 10:34

اسلام ٹائمز: کابل میں بنائے گئے Fusion Cell کی سربراہی ایک کرنل کر رہے ہیں۔ سیل میں اسپیشل فورسز، روایتی فورسز، انٹیلی جنس اہلکار اور کچھ سویلین کو شامل کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ غیرملکی خبر ایجنسی نے کئی امریکی عہدے داروں کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اوباما انتظامیہ نے حقانی نیٹ ورک کے خاتمے کیلئے کابل میں ایک نیا خصوصی یونٹ تشکیل دیا ہے، جو اس کے خلاف مربوط کوششیں کریگا۔ یہ خصوصی یونٹ نئی حکمت عملی کے تحت گزشتہ سال کے آخر میں بنایا گیا تھا جس میں کئی حکومتی ایجنسیوں کوشامل کیا گیا ہے۔ا س یونٹ کو Fusion Cell کا نام دیا گیا ہے، جس کی سربراہی ایک کرنل کر رہے ہیں۔ سیل میں اسپیشل فورسز، روایتی فورسز، انٹیلی جنس اہلکار اور کچھ سویلین کو شامل کیا گیا ہے، تاکہ حقانی نیٹ ورک اور ان کے ٹھکانوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا جا سکے، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں امریکی فوج کرے گی یا سی آئی اے۔ ذرائع کے مطابق یہ سیل پاکستان کے قبائیلی علاقوں میں سی آئی اے کے ڈرون حملوں کی متبادل حکمت عملی ہے اور سی آئی اے کے چیف کے دورہ پاکستان کو بھی اسی تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 355612

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/355612/ڈرون-حملوں-کی-متبادل-حکمت-عملی-امریکا-نے-حقانی-نیٹ-ورک-کیخلاف-کارروائیاں-تیز-کر-دیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org