0
Wednesday 26 Feb 2014 11:19

کراچی، ڈبل سواری پر پابندی

کراچی، ڈبل سواری پر پابندی
   

   کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی روک تھام کیلئے پولیس کی درخواست پر محکمہ داخلہ سندھ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر ایک ماہ کیلئے پابندی عائد کی، تاہم اس کے باوجود موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے 178 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی۔ جبکہ دستی بموں کے 17 حملے کیے گئے، جس میں چار افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہوئے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی پولیس کی درخواست پر 27 جنوری سے شہر میں ایک ماہ کیلئے موٹر سائیکل کی ڈٖبل سواری پر پابندی عائد کی تھی۔ بعد ازاں 24فروری کی رات محکمہ داخلہ سندھ نے یہ پابندی ختم کر دی۔ 

پابندی کے 29 دنوں کی جائزہ رپورٹ کے مطابق 27جنوری کو شہر کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے 6 افراد، جبکہ 28جنوری کو 5 افراد کو موت کی نیند سلا دیا اور دستی بم حملہ بھی کیا گیا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ 29جنوری کو بھی شہر کے مختلف علاقوں میں 5 افراد کو قتل کیا گیا اور ایک دستی بم کے حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ 30جنوری کو پولیس آفسر سمیت 8 افراد ٹارگٹ کلرز کا نشانہ بنے۔ 31جنوری کو 5 افراد کی جان لی گئی۔ 

یکم فروری کو پولیس اہلکار سمیت 7 افراد قتل کر دیئے گئے۔ 2فروری کو شہر میں 2 افراد کو قتل کر دیا گیا اور دو دستی بم حملے ہوئے، جس میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔ 3 فروری کو چار پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد موٹر سائیکل سوار ٹارگٹ کلرز کا نشانہ بنے۔ 4فروری کو شہر میں چار اور 5فروری کو پانچ افراد قتل کر دیئے گئے۔ 6فروری کو بھی پانچ افراد قتل ہوئے۔ 

7فروری کو سات افراد کی جان لی گئی، 8فروری کو شہر میں 6 افراد موٹر سائیکل سوار ٹارگٹ کلرز کا نشانہ بنے جبکہ دو دستی بموں کے حملوں میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔ 9فروری کو موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے بلدیہ ٹاؤن میں ایک آستانے پر دھاوا بول کر 8 افراد کو قتل کر دیا جبکہ شہر میں دیگر واقعات میں مزید 3 افراد موت کی نیند سلا دیئے گئے۔ 10فروری کو شہر کے مختلف علاقوں میں 7 افراد ٹارگٹ کلرز کا نشانہ بنے۔ 11فروری کو 2 افراد قتل ہوئے اور ایک دستی بم حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ 

12فروری کو 7 افراد قتل کر دیئے گئے جبکہ دو دستی بم کے حملے ہوئے۔ 13 فروری کو تین افراد کو قتل کر دیا گیا۔ 14فروری کو 6 افراد ٹارگٹ کلرز کا نشانہ بنے۔ 15فروری کو 8 افراد کی جانیں لی گئیں۔ 16فروری کو چار افراد کو قتل کر دیا گیا۔ 17فروری کو شہر کے مختلف علاقوں میں ایک پولیس افسر سمیت 11 افراد ٹارگٹ کلرز کے ہاتھوں مارے گئے، جبکہ دو دستی بموں کے حملوں میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔ 18 فروری کو 12افراد قتل کر دیئے گئے۔ 19فروری کو شہر میں ایک شخص قتل ہوا۔ 

20فروری کو 11 افراد ٹارگٹ کلرز کا نشانہ بنے، جبکہ دو دستی بموں کے حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ 21فروری کو شہر میں دو افراد قتل ہوئے اور ایک دستی بم کا حملہ ہوا۔ 22فروری کو 6افراد دہشت گردی کی بھینٹ چڑھے اور ایک دستی بم کا حملہ کیا گیا۔ 23فروری کو 6 افراد ٹارگٹ کلرز کا نشانہ بنے۔ اسی طرح 24فروری کو شہر کے مختلف علاقوں میں 7 افراد ٹارگٹ کلرز کا نشانہ بنے جبکہ دو دستی بم حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 355629
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش