QR CodeQR Code

ایران پر امریکی اور یورپی پابندیوں کیوجہ سے گیس منصوبے پر کام کرنا ممکن نہیں رہا، شاہد خاقان عباسی

26 Feb 2014 11:21

اسلام ٹائمز: غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ ایران پر امریکہ اور یورپی پابندیوں کے باعث گیس منصوبے پر کام نہیں کرسکتے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا ہے، وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ایران پر امریکہ اور یورپی پابندیوں کے باعث گیس منصوبے پر کام نہیں کرسکتے، غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ایران پر امریکی اور یورپی پابندیوں کی وجہ سے گیس منصوبے پر کام کرنا ممکن نہیں رہا۔ دوسری طرف ایرانی وزیر تیل نے کہا ہے کہ پاکستان کو منصوبے کے تحت گیس فراہم کرنے کے لیے تیار تھے لیکن جب تک پاکستان اپنا سرکاری موقف واضح نہیں کرتا، ایران اپنا ردعمل ظاہر نہیں کرسکتا۔

  




خبر کا کوڈ: 355630

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/355630/ایران-پر-امریکی-اور-یورپی-پابندیوں-کیوجہ-سے-گیس-منصوبے-کام-کرنا-ممکن-نہیں-رہا-شاہد-خاقان-عباسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org