0
Wednesday 26 Feb 2014 12:27

قومی اسمبلی کا اجلاس، نواز شریف ایوان میں موجود

قومی اسمبلی کا اجلاس، نواز شریف ایوان میں موجود
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف قومی سلامتی پالیسی پر اہم بیان دیں گے۔ گذشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قومی داخلی سکیورٹی پالیسی کی منظوری دی گئی جس کا باقاعدہ اعلان وزیر داخلہ آج کچھ دیر بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں کریں گے۔ نئی قومی سلامتی پالیسی کے تحت وزیراعظم کی سربراہی میں نیشنل انسداد دہشتگردی اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تینوں مسلح افواج کے سربراہ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور چار وفاقی وزراء اتھارٹی میں شامل ہوں گے۔ نیکٹا کو فعال بنانے کیلئے 28 ارب روپے درکار ہوں گے، 4 ارب وفاق ، 24 ارب روپے صوبوں سے لئے جائیں گے۔ اتھارٹی اتحاد المدارس اور اسلامی نظریاتی کونسل سے ملکر کام کرے گی۔ قومی سلامتی پالیسی کے تحت قائم ہونے والے جوائنٹ انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ میں چھبیس حساس اداروں کے نمائندے شامل ہوں گے۔ ریپڈ رسپانس فورس کا مشترکہ آپریشن روم بنایا جائے گا، آپریشنل کنٹرول کیلئے الگ الگ کمانڈر ہوں گے۔ نئی پالیسی تین عناصر پر مشتمل ہو گی جس میں سیکرٹ، اسٹرٹیجک اور آپریشنل شامل ہیں۔ پالیسی کے تحت انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کڑی نگرانی کیلئے جلد جدید آلات دئیے جائیں گے۔ پالیسی کے مطابق افغان مہاجرین کو سکیورٹی رسک قرار دیا گیا ہے جبکہ افغان سرحد پر اینٹی گریٹڈ مینجمنٹ سسٹم لگانےکی سفارش کی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے پیش کی جانے والی قومی سلامتی پالیسی پر قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سمیت تمام جماعتوں کے پارلیمانی رہنمائوں کی جانب سے اظہار خیال کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 355655
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش