QR CodeQR Code

آئی ایس او کا پسماندہ علاقوں میں سرکاری تعلیمی اداروں کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ

26 Feb 2014 13:06

اسلام ٹائمز: مرکزی سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر امجد علی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان، سندھ اور بلوچستان میں تعلیم کے حوالے سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، کیوں کہ ان علاقوں میں تعلیمی ادارے یا تو بند پڑے رہتے ہیں یا اساتذہ کی اکثریت طویل عرصے کیلئے غائب رہتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر امجد علی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں طلبہ جس مسئلے سے زیادہ دوچار ہیں وہ سرکاری یونیورسٹیز کی تعداد کا کم ہونا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان، سندھ اور بلوچستان میں تعلیم کے حوالے سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، کیوں کہ ان علاقوں میں تعلیمی ادارے یا تو بند پڑے رہتے ہیں یا اساتذہ کی اکثریت طویل عرصے کیلئے غائب رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وقت کو اس اہم مسئلے کو سنجیدگی کے ساتھ دیکھنا چاہیے۔ انہوں نے دن بہ دن نجی تعلیمی اداروں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر بھی تشویش کا اظہار کیا، کیوں کہ نجی تعلیمی اداروں کی بھاری فیسوں نے طلبہ سے ان کا یہ بنیادی حق چھین لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پسماندہ علاقوں میں سرکاری تعلیمی اداروں کی تعداد کو بڑھانے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے پسماندہ علاقوں میں تعلیم کے فروغ کیلئے تعلیم و تربیت کے عنوان سے گلگت بلتستان کے طلبہ کے لئے دو ماہ کے لئے آئی ایس او کے مرکزی سیکرٹریٹ میں سپیشل کلاسز کا اہتمام کیا جس میں گلگت بلتستان کے طلبہ کی بڑی تعداد مستفید ہوئی، اس پروگرام کے اختتام پر طلبہ کو لاہور کی مشہور یونیورسٹیز کے وزٹ بھی کرائے گئے۔


خبر کا کوڈ: 355681

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/355681/آئی-ایس-او-کا-پسماندہ-علاقوں-میں-سرکاری-تعلیمی-اداروں-کی-تعداد-بڑھانے-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org