QR CodeQR Code

سعودی عرب کے سوا پوری اسلامی دنیا میں یادگاریں قائم و دائم ہیں

مکہ مکرمہ میں سرکار دو عالم (ص) کے مولد مبارک کو ہرگز شہید نہ کیا جائے، جماعت اہلسنت

26 Feb 2014 13:29

اسلام ٹائمز: ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنت کی سپریم کونسل کے رکن وسیم ممتاز ایڈووکیٹ کہا کہ سعودی عرب کے سوا پوری اسلامی دنیا میں یادگاریں قائم ہیں، جنت البقیع اہل بیت رسول اور صحابہ کرام کے مزارات مقدسہ کی دوبارہ تعمیر کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنت پاکستان کی سپریم کونسل کے رُکن وسیم ممتاز ایڈووکیٹ، ناظم اعلٰی جماعت اہلسنت پنجاب علامہ فاروق خان سعیدی، ڈویژنل آرگنائزر پیر رمضان شاہ فیضی اور قاری فیض بخش رضوی نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مکہ مکرمہ میں سرکار دو عالم (ص) کے مولد مبارک کو توسیع کے نام پر مسمار کرنے کی خبر سے دنیائے اسلام میں بےچینی کی لہر پیدا ہو گئی ہے، سرکار دو عالم کا مولد مبارک ہر دور میں اہل ایمان کے لیے مرکز عقیدت رہا ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سعودی حکمران شاہ عبداللہ غلامان رسول کے جذبات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے حضور پاک کے مولد مبارک کو ہرگز شہید نہ کیا جائے۔ اُنہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک وفد سعودی عرب بھجوائے اور پاکستان کے مسلمانوں کی دلی بےچینی سے آگاہ کرے۔ جنت البقیع اہل بیت رسول (ص) اور صحابہ کرام کے مزارات مقدسہ کی دوبارہ تعمیر کی جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ دنیا کی تمام اقوام اپنے مذہبی و قومی آثار کو محفوظ رکھتی ہیں، سعودی عرب کے سوا پوری اسلامی دنیا میں یادگاریں قائم و دائم ہیں، اسلام میں کہیں بھی یادگار کو مٹانے کا نہیں کہا گیا، اس موقع پر قاری خادم حسین سعیدی، قاری مطیع الرسول سعیدی اور دیگر رہنما موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 355692

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/355692/مکہ-مکرمہ-میں-سرکار-دو-عالم-ص-کے-مولد-مبارک-کو-ہرگز-شہید-نہ-کیا-جائے-جماعت-اہلسنت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org