QR CodeQR Code

بھارت اور سعودی عرب کے تعلقات میں مزید بہتری، سعودی نائب وزیراعظم کا نئی دہلی پہنچنے پر شاندار استقبال

26 Feb 2014 20:08

اسلام ٹائمز: سعودی عرب کے لیڈر صدر بھارت کے پرنب مکھرجی، نائب صدر ڈاکٹر محمد حامد انصاری، وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ، وزیر خارجہ سلمان خورشید و وزیر دفاع اے کے انٹونی سے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے بات چیت کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے نائب وزیراعظم شہزادہ عبدالسلام بن عبد العزیز اپنے تین روزہ سرکاری دورے کے سلسلے میں آج نئی دہلی پہنچے، نئی دہلی پہنچنے پر ہندوستانی لیڈروں نے ان کا شاندار اور پُرتپاک استقبال کیا، اپنے تین روزہ دورے کے دوران سعودی عرب کے لیڈر دفاع و تجارت اور دوسرے شعبوں میں اشتراک بڑھانے کے سلسلے میں ہندوستانی لیڈروں سے تبادلہ خیال کریں گے، دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لئے سلسلے میں یہ دورہ انتہائی اہم تصور کیا جارہا ہے، ذرائع کے مطابق ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کی دونوں ملکوں کی حکومتوں نے کوششیں شروع کی ہیں، ایک لمبے عرصے کے بعد سعودی عرب کے کسی بڑی لیڈر کا بدھوار سے ہندوستان کا تین روزہ حکومتی دورہ شروع ہوا، سعودی عرب کے نائب وزیراعظم شہزازہ عبدالسلام بن عبدالعزیز جو سعودی عرب کے وزیر دفاع بھی ہیں بدھ کو اہم دورہ پر نئی دہلی پہنچے، سعودی لیڈر کل سے باضابطہ طور سے لیڈروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کریں گے، سعودی عرب کے لیڈر صدر بھارت کے پرنب مکھرجی، نائب صدر ڈاکٹر محمد حامد انصاری، وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ، وزیر خارجہ سلمان خورشید و وزیر دفاع اے کے انٹونی سے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے بات چیت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 355842

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/355842/بھارت-اور-سعودی-عرب-کے-تعلقات-میں-مزید-بہتری-نائب-وزیراعظم-کا-نئی-دہلی-پہنچنے-پر-شاندار-استقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org