QR CodeQR Code

طالبان کی حمایت کرنا ملکی سلامتی کیلئے مفید نہیں، عاصمہ جہانگیر

27 Feb 2014 15:53

اسلام ٹائمز: ممتاز قانون دان اور انسانی حقوق کی سرگرم رہنما کا کہنا ہے کہ طالبان کی حمایت ملک کی سلامتی کیلئے اچھی بات نہیں، عمران خان کے موقف میں تبدیلی خوش آئند ہے، تحریک انصاف حکمت کا مظاہرہ کرے۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ بار کی سابق صدر اور انسانی حقوق کی سرگرم رہنما عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی پر تمام سیاسی جماعتوں کا متفق ہونا ضروری ہے، تاہم حکومت شورش زدہ علاقوں کے عوام کی بحالی کیلئے بھی واضح لائحہ عمل مرتب کرے۔ انکا کہنا تھا کہ قومی سلامتی پالیسی کے نقائص پر اعتراضات ضرور ہونے چاہئیں تاہم ملک کی سلامتی کے حوالے سے تمام جماعتوں کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیئے، طالبان کی حمایت کرنا ملکی سلامتی کیلئے اچھی بات نہیں، عمران خان کے موقف میں  تبدیلی خوش آئند ہے، تحریک انصاف کو حکمت کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 355940

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/355940/طالبان-کی-حمایت-کرنا-ملکی-سلامتی-کیلئے-مفید-نہیں-عاصمہ-جہانگیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org