0
Thursday 27 Feb 2014 18:58

امریکہ مسلمانوں کو مسلمانوں سے مروا رہا ہے، علامہ ریاض شاہ

امریکہ مسلمانوں کو مسلمانوں سے مروا رہا ہے، علامہ ریاض شاہ
اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی سے لاہور پہنچنے پر اتفاق اسلامک سنٹر میں جماعت اہلسنّت کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ اسلام انتہاپسندی نہیں امن پسندی کا علمبردار ہے، شام کے بحران کے حل کے لیے مسلم حکمران اپنا کردار ادا کریں، مسلم ممالک میں عالمی سازش کے تحت فرقہ واریت پھیلائی جا رہی ہے۔ امریکہ مسلمانوں کو مسلمانوں سے مروا رہا ہے۔ مسلم حکمران ہوش کے ناخن لیں اور واشنگٹن کی بجائے مکّہ اور مدینہ کو اپنی عقیدتوں کا مرکز بنائیں۔ امریکہ کی ایجنٹی کرنے والے مسلم حکمران اُمّتِ مسلمہ کے غدار ہیں۔ عالمِ کفر متحد اور عالمِ اسلام منتشر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مارو اور مر جاؤ کی بجائے زندہ رہو اور زندہ رہنے دو کی روش اپنانا ہو گی، انسانوں کو مارنے نہیں بچانے والے اللہ کے پسندیدہ بندے ہیں۔ دہشت گردی پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکی ہے۔ پاکستان کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہوں گی اور پاکستان تاقیامت قائم رہے گا۔ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان مستقبل میں عالمِ اسلام کی قیادت کرے گا۔ شریعت اللہ کے احکامات اور رسول اللہ (ص)کے فرمودات کا نام ہے۔ شریعت پر عمل پیرا ہونا ہر مسلمان کے لیے لازم ہے اور نظامِ مصطفی کے لیے جدوجہد کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔ ملک میں قیامِ امن کے لیے تمام طبقات کو اپنے رویوں میں لچک پیدا کرنا ہو گی۔ ہٹ دھرمی پر مبنی رویے مسائل کا سبب بن رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 356182
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش