QR CodeQR Code

امام حسین (ع) حق پر اور یزید اور اسکا لشکر باطل پر تھا، منور حسن کی وضاحت

27 Feb 2014 19:42

اسلام ٹائمز: منصورہ میں میڈیا سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی نے وضاحت کی کہ میں نے جنگ جمل اور جنگ صفین کے حوالے سے یہ بات کہی تھی کہ اس جنگ میں دونوں طرف ’’صحابہ‘‘ شریک تھے، ساتھ ہی واقعہ کربلا کا ذکر بھی کیا گیا اور کہا کہ دونوں طرف کلمہ گو مسلمان تھے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا ہے کہ میرے ایک ٹی وی انٹرویو کو بنیاد بنا کر اور ایک فقرے کو سیاق و سباق سے الگ کرکے بعض حلقوں کی طرف سے مجھے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ آج منصورہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سید منور حسن نے کہا کہ انہوں نے جنگ جمل اور جنگ صفین کے حوالے سے یہ بات کہی تھی کہ اس جنگ میں دونوں طرف ’’صحابہ‘‘ شریک تھے، ساتھ ہی واقعہ کربلا کا ذکر بھی کیا گیا اور کہا کہ دونوں طرف کلمہ گو مسلمان تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں خود خانوادۂ رسول سے تعلق رکھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سیدنا امام حسین حق پر اور یزید اور اسکا لشکر باطل پر تھا۔ حضرت امام حسین اقتدار کے حصول کے لیے میدان کربلا میں نہیں اترے تھے، خلافت کو ملوکیت میں بدلنے کے خلاف ان کا جہاد تھا۔ امت کے اندر اس بارے میں دو رائے نہیں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 356191

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/356191/امام-حسین-ع-حق-پر-اور-یزید-اسکا-لشکر-باطل-تھا-منور-حسن-کی-وضاحت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org