0
Thursday 27 Feb 2014 21:08

مشرقی علاقے میں کارروائی کے دوران 175 باغی مارے گئے، شامی فوج کا دعویٰ

مشرقی علاقے میں کارروائی کے دوران 175 باغی مارے گئے، شامی فوج کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ شامی فوج نے مشرقی علاقے میں کارروائی کے دوران سیکڑوں باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق فوج نے مشرقی علاقے میں باغیوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر حملے کے دوران القاعدہ کی ذیلی تنظیم النصرہ فرنٹ کے 175 افراد ہلاک ہو گئے۔ جبکہ اس دوران فوج نے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا، عسکری حکام کا دعویٰ ہے کہ مارے جانے والے افراد میں بیشتر کا تعلق سعودی عرب اور اردن سے ہے جو شامی حکومت کے خلاف تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ واضح رہے کہ شام میں 2011 کے بعد سے غیر ملکی مداخلت کے نتیجے میں اب تک ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ لاکھوں شامی شہری پڑوسی ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔
خبر کا کوڈ : 356233
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش