0
Friday 28 Feb 2014 02:23

ڈی آئی خان، وزیراعظم یوتھ پروگرام میں لکی، بنوں اور کرک کو شامل کیا جائے۔ نجیب اللہ

ڈی آئی خان، وزیراعظم یوتھ پروگرام میں لکی، بنوں اور کرک کو شامل کیا جائے۔ نجیب اللہ
اسلام ٹائمز۔ مروت اسٹوڈنٹس سوسائٹی کے صدر نجیب اللہ خان نے کہا ہے کہ وزیرستان آپریشن کی وجہ سے لکی مروت، بنوں اور کرک کے علاقے براہ راست متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ صوبائی یا وفاقی حکومت ان علاقوں پر توجہ نہیں دے رہی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کلب کے سامنے مظاہرے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا وزیراعظم نواز شریف ان علاقوں پر خصوصی توجہ دیں اور یہاں کے نوجوانوں کو اپنی تقدیر بدلنے کا موقع فراہم کریں۔ اس مقصد کے لیے وزیراعظم یوتھ لون کی سکیم میں لکی، بنوں اور کرک کے علاقوں کو بھی شامل کیا جائے۔ اس موقع پر سعد خان، صدر بنوں اسٹوڈنٹس سوسائٹی، عارف خان صدر خٹک اسٹوڈنٹس سوسائٹی اور شاہد اللہ کے علاوہ بڑی تعداد میں طلبہ موجود تھے۔ 
نجیب اللہ مروت نے کہا کہ قیام پاکستان سے لیکر اب تک لکی مروت، بنوں اور کرک کے علاقوں میں کوئی ترقیاتی پراجیکٹس شروع نہیں کئے جاسکے اور نہ ہی نوجوانوں کیلئے کوئی روزگار فراہم کیا گیا۔ طلبہ کیلئے تعلیم کا حصول مشکل ہے۔ مہنگائی کا دور دورہ ہے۔ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں ممکنہ آپریشن کے باعث یہ علاقے براہ راست متاثر ہو رہے ہیں۔ ان علاقوں میں معاشی بدحالی ہے۔ اسلئے وزیراعظم پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ضلع لکی مروت، ضلع بنوں اور ضلع کرک کے علاقوں کو وزیراعظم یوتھ پروگرام میں شامل کریں، تاکہ ان علاقوں کی معاشی مشکلات دور ہوسکیں۔ طلبہ نے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔ طلبہ کاموقف تھا کہ اگر لکی مروت، بنوں اور کرک کو وزیراعظم یوتھ پروگرام میں شامل نہ کیا گیا تو احتجاج کا سلسلہ وسیع کر دیں گے۔ 
خبر کا کوڈ : 356344
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش