QR CodeQR Code

شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی سے عقیدت کا اظہار، آئی ایس او جائے شہادت پر چراغاں کرے گی

28 Feb 2014 17:03

اسلام ٹائمز: مرکزی صدر اطہر عمران طاہر کی زیرصدارت المصطفٰی ہاؤس میں مرکزی کابینہ کا اجلاس، برسی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے انتظامات کا جائزہ، اپریل میں طلوع فجر تعلیمی کنونشن کرانے کا بھی اعلان کر دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی کابینہ کا اجلاس مرکزی صدر اطہر عمران کی صدارت میں لاہور میں ہوا۔ کابینہ کے اجلاس میں تمام مرکزی عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر مرکزی صدر آئی ایس او نے کہا کہ 7 مارچ کو بانیِ آئی ایس او پاکستان شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی جائے شہادت یتیم خانہ چوک میں 7 مارچ رات کو چراغ روشن کر کے شہید کو خراجِ تحسین پیش کیا جائیگا اور اس موقع پر شہید ڈاکٹر سے محبت اور عقیدت کا اظہار کرنے تعلیمی اداروں کے طلبہ، ڈاکٹرز، علماء اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھرپور شرکت کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال برسیِ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پر سابقین آئی ایس او کو فعال کرنے کیلئے ایک اہم اجلاس بھی ہو گا۔ افکارِ شہید سیمینار اور مجلس تکریم وَ تعظیم مرقد شہید ڈاکٹر بمقام علی رضا آباد رائیونڈ روڈ ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی تعلیمی میدان میں رہنمائی کیلئے اپریل میں طلوعِ فجر تعلیمی کنونشن منعقد ہوگا۔ جس سے ملکی اور غیر ملکی تعلیمی ماہرین طلبہ سے خطاب کرینگے اور تعلیمی اور پروفیشنل میدان میں پیش آنیوالی مشکلات اور ان کا حل بتائینگے۔ اس تعلیمی کنونشن میں مقابلہ کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنیوالے آفیسرز بھی طلبہ کو اپنے تجربات سے آگاہ کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 356524

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/356524/شہید-ڈاکٹر-محمد-علی-نقوی-سے-عقیدت-کا-اظہار-آئی-ایس-او-جائے-شہادت-پر-چراغاں-کرے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org