0
Saturday 1 Mar 2014 23:45

پاکستان میں دہشتگردی کرانیوالے طالبان کیخلاف کارروائی کیلئے حکمت عملی تیار

پاکستان میں دہشتگردی کرانیوالے طالبان کیخلاف کارروائی کیلئے حکمت عملی تیار
رپورٹ: نہج عباس

مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی حکومت شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان سمیت پورے فاٹا سے فرار ہو کر افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان میں دہشتگردی کی وارداتیں کرانے میں ملوث طالبان رہنماﺅں کیخلاف ایکشن کیلئے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ ذرائع کیمطابق پاکستان حکومت طالبان شرپسند رہنماﺅں کی افغانستان کے صوبوں کنٹر اور نورستان میں موجودگی اور وہاں بیٹھ کر پاکستان میں اپنے کارندوں کے ذریعے دہشتگردی کی کارروائیوں کی پلاننگ کرنے سے متعلق اہم اور مکمل شواہد افغانستان حکومت کو فراہم کر رہی ہے۔ اس ڈویلپمنٹ پر آئندہ چند روز میں عملدرآمد ہو جائیگا۔

اس سلسلے میں افغانستان میں موجود پاکستان سے ہمدردی رکھنے والی افغان سیاسی شخصیات بھی متحرک ہو چکی ہیں جن کی خواہش ہے کہ جہاں اپنے اپنے طالبان کی سپورٹ سے پیدا ہونیوالی دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی کو ختم کرایا جا سکتا ہے، وہاں تاریخ کے اس نازک موقع پر دہشتگردی کا مکمل صفایا کرنے کیلئے دونوں حکومتوں کے درمیان ایک مشترکہ حکمت عملی تیار کرنے کیلئے زمینہ سازی بھی کی جا سکتی ہے۔ ذرائع کیمطابق پچھلے دنوں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی فوج کے ایک اعلی عہدیدار نے بھی اس سلسلے میں پاکستانی حکام کو بہت اہم معلومات فراہم کی ہیں، جس کی روشنی میں پاکستان اور افغانستان کی سرحدی پٹی میں موجود طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنائے جانے میں آسانی ہو گی۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں جب پاکستان کے مغربی علاقوں میں طالبان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن شروع ہو گا تو افغانستان کے اندر موجود طالبان کیخلاف بھی ٹارگٹڈ آپریشن اور کمانڈو ایکشن شروع ہو جائیگا۔ 

یہ اطلاعات موصول ہونے سے قبل پاکستان کے تقریبا سبھی تجزیہ نگار اس بات پر متفق تھے کہ جب تک افغانستان حکومت اور وہاں موجود امریکہ نہیں چاہئیں گے، پاکستانی فورسز کا مغربی علاقوں میں موجود طالبان کیخلاف آپریشن موثر اور نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکتا، کیونکہ پاکستانی طالبان کو افغان حکومت کی حاصل حمایت کی صورت میں ایک اسٹریٹجک ڈیپتھ حاصل ہے اور یہی آج تک طالبان کی ایک پاکستانی فورسز کیخلاف لمبے عرصے تک جاری رہنے والی مزاحمت کا ایک مضبوط پہلو بھی ہے، لہذٰا جب تک پاکستان اور افغان حکومت اپنے اپنے مفادات سے اوپر اٹھ کر طالبان کیخلاف متحدہ آپریشن شروع نہیں کرینگی، ان ریاستوں کے وجود کو لاحق یہ کینسر اس وقت تک ختم نہیں ہو گا۔ اگر یہ دونوں ریاستوں آج یہ تہیہ کرلیں تو طالبان کے خاتمہ میں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔
خبر کا کوڈ : 356780
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش