0
Saturday 1 Mar 2014 14:39

کراچی، جماعة الدعوة کے تحت 2 روزہ سوشل میڈیا ورکشاپ کا آغاز آج ہوگا

کراچی، جماعة الدعوة کے تحت 2 روزہ سوشل میڈیا ورکشاپ کا آغاز آج ہوگا
اسلام ٹائمز۔ جماعة الدعوة سائبر ٹیم کے تحت 2 روزہ سوشل میڈیا ورکشاپ کا آغاز آج (ہفتے) سے تقویٰ آڈیٹوریم گلشن اقبال میں ہوگا۔ جس میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے مثبت استعمال پر ماہرین لیکچرز دیں گے۔ ورکشاپ میں جماعة الدعوة شعبہ سوشل میڈیا پاکستان کے انچارج عبدالرحمن سالار خصوصی شرکت و خطاب کریں گے۔ سوشل میڈیا ٹیم کراچی کے انچارج محمد عمر کا کہنا ہے کہ دو روزہ ورکشاپ میں بلاگنگ، گرافکس ڈیزائننگ، ویڈیو میکنگ، خبر نگاری، کالم نگاری اور سوشل میڈیا سے متعلق دیگر اہم موضوعات پر لیکچرز کے ساتھ عملی تربیت کا بھی اہتمام ہوگا۔ سوشل میڈیا ورکشاپ یکم مارچ شام چھ بجے سے شروع ہو کر اتوار کے دن سہ پہر تین بجے تک جاری رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 356808
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش