QR CodeQR Code

خانہ جنگی و باہمی جھگڑے قرآن و سنت کی تعلیمات کو فراموش کرنے کا نتیجہ ہے، مزمل ہاشمی

1 Mar 2014 14:48

اسلام ٹائمز: جامع مسجد خالد بن ولید میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعة الدعوة کراچی نے کہا کہ حق و باطل کے درمیان واضح فرق موجود ہے، جسے زائل نہیں کیا جا سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ جماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ مغربی تہذیب نے معاشرتی ناہمواری کو جنم دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ مغربی قومیں اپنی تہذیب و ثقافت سے بددل ہو کر اسلام کے سنہرے معاشرتی نظام کو اپنانے کیلئے ترستی ہیں، اسلام کی تعلیمات بالکل واضح ہے، دُو رنگی اختیار کرنے والے ہمیشہ خسارے میں رہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد خالد بن ولید پی ای سی ایچ سوسائٹی میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ خانہ جنگی و باہمی جھگڑے قرآن و سنت کی تعلیمات کو فراموش کرنے کا نتیجہ ہے، حق و باطل کے درمیان واضح فرق موجود ہے، جسے زائل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن میں اللہ نے حدود اللہ کو بڑی وضاحت کے ساتھ پیش کیا ہے جس میں کمی و بیشی نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شورش زدہ صورت حال کے خاتمے کیلئے ہر شعبہ میں قرآن و سنت کی بنیاد پر دعوتی کام کی ضرورت ہے۔ مزمل ہاشمی کا کہنا تھا کہ اسلامی تعلیمات پر عمل درآمد کیلئے ہر شخص کردار ادا کرے اور دوسروں کی اصلاح سے پہلے اپنے گھروں میں بھی اسلامی تعلیمات کا پرچار کریں۔


خبر کا کوڈ: 356816

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/356816/خانہ-جنگی-باہمی-جھگڑے-قرآن-سنت-کی-تعلیمات-کو-فراموش-کرنے-کا-نتیجہ-ہے-مزمل-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org