0
Saturday 1 Mar 2014 23:39

شام پالیسی: سینیٹ میں ترجمان دفتر خارجہ کیخلاف تحریک استحقاق جمع

شام پالیسی: سینیٹ میں ترجمان دفتر خارجہ کیخلاف تحریک استحقاق جمع
 اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے دفتر خارجہ کی ترجمان کی گذشتہ روز بریفنگ میں ارکان پارلمینٹ کے بارے میں تبصرے کے حوالے سے 30 سینیٹرز کے دستخطوں سے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے تحریک استحقاق ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ شام کے بارے میں حکومتی پالیسی میں تبدیلی کا معاملہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں زیربحث آیا تھا اور اس معاملہ پر تنقید ہوئی جس پر گزشتہ روز دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے ارکان پارلمینٹ کو بدنیت، ذہنی توازن درست نہ ہونے اور ذہانت کم ہونے جیسے تبصرے کئے، یوں دفتر خارجہ کی ترجمان کے بیان سے پارلیمنٹ کی توہین ہوئی ہے۔ 

قائد ایوان راجہ ظفرالحق نے کہا کہ شام کے حوالے سے پالیسی تبدیلی کے معاملے پر بہت سے لوگوں کے بیانات آئے ہیں، اخبارات میں مضامین شائع ہوئے ہیں اور میڈیا پر ٹاک شو ہوئے ہیں اس تنقید کا رخ پارلیمنٹ کی طرف نہیں، مشیر امور خارجہ سے اسکی رپورٹ منگواتا ہوں۔ مشاہد حسین سید نے کہا کہ کسی بھی جمہوریت میں اختلاف رائے کا حق حاصل ہوتا ہے، پاکستان پر ماضی میں بھی پالیسی تبدیلی کیلئے دباﺅ آتے رہے مگر دفتر خارجہ کی ترجمان نے جو زبان استعمال کی وہ تضحیک آمیز ہے اسکا نوٹس لیا جانا چاہیئے اور معاملہ اسحقاق کمیٹی کے حوالے کیا جانا چاہیئے۔ رضا ربانی نے کہا کہ قائد ایوان کا کہنا ہے کہ تنقید پارلمینٹ پر نہیں کی گئی۔ چیئرمین نے ارکان کی کثرت رائے سے تحریک استحقاق، استحقاق کمیٹی کو بھجوا دی۔ تسلی بخش جواب نہ ملنے پر اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے کہا کہ وزراء ایوان میں آئے ہیں نہ سوالوں کے مکمل جواب دیئے جاتے ہیں جو وزراء سوالوں کے جواب دینے کیلئے تیاری کر کے نہیں آتے وہ ایوان کی تضحیک کرتے ہیں، جس کے بعد وہ اپوزیشن اراکین سمیت ایوان سے  واک آﺅٹ کر گئے۔
خبر کا کوڈ : 356833
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش