0
Saturday 1 Mar 2014 22:41

احباب پاکستان اور تارکین وطن نے سرمایہ کاری کونسل بنا دی

احباب پاکستان اور تارکین وطن نے سرمایہ کاری کونسل بنا دی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے احباب پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں نے مل کر پاکستان انٹرنیشنل انویسٹمنٹ کونسل قائم کر دی ہے۔ پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ اسلام آباد میں غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کے 2 وفود کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے غیر ملکی سرمایہ کاری جاوید ملک نے بتایا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے منصوبہ بندی کر لی گئی ہے، کینیڈا، یو اے ای سمیت دیگر ممالک سے غیر ملکی سرمایہ کار اور اوور سیز پاکستانی قدرتی وسائل، کان کنی، کوئلے اور  پٹرولیم سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں جبکہ یو اے ای کی کمپنی رائل پارٹنر پنجاب میں کوئلے سے چلنے والے 660 میگاواٹ کے پاور پراجیکٹ کے لیے 20کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی جس کے لیے پنجاب حکومت کے ساتھ ایم او یو بھی طے پا گیا ہے۔

غیرملکی سرمایہ کاروں کے وفود سرمایہ کاری بورڈ کے حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ احباب پاکستان اور اوور سیز پاکستانیوں کی طرف سے مل کر قائم کی جانیوالی پاکستان انٹرنیشنل انویسٹمنٹ کونسل نجی لوگوں پر مشتمل ہے جو پاکستان کے سرمایہ کاری بورڈ سے متصادم ہرگز نہیں ہے، بلکہ سرمایہ کاری بورڈ کے لیے سہولت کار کے طور پر کام کرے گی کیونکہ سرمایہ کاری بورڈ ایک حکومتی و سرکاری ادارہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 356966
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش