QR CodeQR Code

سوموار کو اسمبلی میں ثبوت دکھائوں گا، تحقیق کرنا حکومت کا کام ہے، جمشید دستی

1 Mar 2014 22:56

اسلام ٹائمز: ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آزاد رُکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ میں نے جمہوریت کے خلاف کوئی سازش کی نہ ہی کسی کا آلہ کار بنا ہوں، اگر بجلی اور گیس چوری میں ملوث ہوں تو پنجاب حکومت مجھے کیوں نہیں پکڑتی؟


اسلام ٹائمز۔ آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی میرے الزامات کی غیر جانبدارانہ انکوائری کرائیں، اگر غیر جانب دارانہ انکوائری نہ کی گئی تو چیف جسٹس کو خط لکھوں گا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جمشید دستی کا کہنا تھا کہ سوموار کو اسمبلی میں ثبوت دکھائوں گا، تحقیق کرنا حکومت کا کام ہے، اگر میں غلط تھا تو پارلیمنٹ لارجز کے ڈائرکٹر سمیت 12 اہلکاروں کا تبادلہ کیوں کیا گیا؟۔ انہوں نے کہا کہ اگر بجلی اور گیس چوری میں ملوث ہوں تو پنجاب حکومت مجھے کیوں نہیں پکڑتی؟ میں نے جمہوریت کے خلاف کوئی سازش کی نہ ہی کسی کا آلہ کار بنا ہوں۔


خبر کا کوڈ: 356972

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/356972/سوموار-کو-اسمبلی-میں-ثبوت-دکھائوں-گا-تحقیق-کرنا-حکومت-کا-کام-ہے-جمشید-دستی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org