0
Sunday 2 Mar 2014 11:37

جموں و کشمیر بار ایسوسی ایشن کے اہتمام سے سرینگر میں میلاد کانفرنس کا اہتمام

جموں و کشمیر بار ایسوسی ایشن کے اہتمام سے سرینگر میں میلاد کانفرنس کا اہتمام
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اہتمام سے سرینگر کے صدر کورٹ میں میلاد کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں مقررین نے آنحضرت محمد مصطفےٰ (ص) کی حیات طیبہ کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی، اس موقعے پر اپنے افتتاحی خطبے میں بار صدر ایڈوکیٹ میاں عبدالقیوم نے میلاد کانفرنس کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی، انہوں نے کہا کہ اگرچہ مسلمانوں پر تمام پیغمبران پر ایمان لانا ضروری ہے تاہم حضرت محمد مصطفےٰ (ص)  پر ایمان اور ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا سب کیلئے ضروری ہے کیونکہ نبی اقدس (ص) نے زندگی گذارنے کیلئے جو نظام حیات وضع کیا وہ سب کیلئے مشعل راہ ہے، انہوں نے کہا کہ اسلام ہی اللہ کے نزدیک قابل قبول دین ہے اور ہمیں چاہئے کہ ہمیں اسلامی نظام کے قیام کیلئے کوشش کرنی چاہئے، اس موقعے پر ایڈوکیٹ غلام محمد شاکر، فہیم رمضان، ایڈوکیٹ شبیر احمد بٹ، ایڈوکیٹ محمد منیب، ایڈوکیٹ جی این میر اور ایڈوکیٹ عبدالروؤف نے سیرت نبی اقدس (ص) کے مختلف گوشوں پر مفصل روشنی ڈالی۔
خبر کا کوڈ : 357057
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش