0
Sunday 2 Mar 2014 11:32

تربت اور گرد ونواح میں ایرانی اہلکاروں کی تلاش کے سلسلے میں سرچ آپریشن

تربت اور گرد ونواح میں ایرانی اہلکاروں کی تلاش کے سلسلے میں سرچ آپریشن

اسلام ٹائمز۔ ایف سی بلوچستان نے گذشتہ روز خفیہ اطلاع ملنے پر تربت کے علاقے اوورسیز کالونی اور گرد و نواح میں ایرانی اہلکاروں کی تلاش کے سلسلے میں سرچ آپریشن کا آغاز کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران ایف سی اہلکاروں نے مشتبہ گھروں کو گھیرے میں لے کر تلاشی شروع کر دی۔ جس کے دوران 3 غیر ملکی مغویوں کو بازیاب اور 8 غیر ملکی باشندوں کی گرفتاری عمل میں آئی۔ بازیاب کئے گئے غیر ملکی باشندوں میں دو کا تعلق تنزانیہ اور ایک کا یمن سے ہے جبکہ گرفتار غیر ملکیوں کی شہریت کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ گرفتار ہونے والے غیر ملکیوں کے قبضے سے 4 ایس ایم جی بمعہ راؤنڈز، 1 آر پی جی سیون بمعہ 13 راکٹ، 1 ایل ایم جی، 1عدد 30 بور پسٹل، 1عدد 12 بورگن، تھورایا سیٹ اور کافی تعداد میں حساس دستاویزات برآمد ہوئیں ہیں۔ آئی جی ایف سی میجر جنرل محمد اعجاز شاہد نے فرنٹئیر کور کی ایرانی اہلکاروں کیلئے انتھک تلاش کے سلسلے میں سرچ آپریشن کو سراہتے ہوئے کہا کہ فرنٹیئر کور بلوچستان اغواء کیے گئے ایرانی اہلکاروں کی تلاش کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاتی رہیگی۔

خبر کا کوڈ : 357058
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش