QR CodeQR Code

پشاور، تحریک انصاف کا دھرنا ختم، نیٹو سپلائی 3 ماہ بعد بحال

2 Mar 2014 11:48

اسلام ٹائمز: کسٹم حکام کے مطابق پانچوں کنٹینر کسٹم کلیئرنس ملنے کے بعد افغانستان میں داخل ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کی جانب سے پشاور میں دھرنا ختم کیے جانے کے بعد 3 ماہ سے بند نیٹو سپلائی بحال ہوگئی ہے، جس کے بعد 5 کنٹینرز کراچی سے طورخم بارڈر پہنچ گئے۔ کسٹم حکام کے مطابق پانچوں کنٹینر کسٹم کلیئرنس ملنے کے بعد افغانستان میں داخل ہوئے۔ واضح رہے کہ 23 نومبر 2013ء کو تحریک انصاف کی جانب سے نیٹو سپلائی کے خلاف احتجاجی دھرنے کے باعث گزشتہ 3 ماہ سے نیٹو سپلائی معطل تھی۔ تحریک انصاف نے 2 روز قبل دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 357072

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/357072/پشاور-تحریک-انصاف-کا-دھرنا-ختم-نیٹو-سپلائی-3-ماہ-بعد-بحال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org