QR CodeQR Code

طالبان بات چیت کیلئے آمادہ ہیں تو ہم مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں، خورشید شاہ

2 Mar 2014 13:34

اسلام ٹائمز: سکھر میں نجی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ حکومت کو اب یہ دیکھنا ہے کہ طالبان فوجی کارروائیوں سے ڈر کر اپنے آپ کو جمع کرنے کیلئے وقت تو نہیں لے رہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ اگر طالبان بات چیت کیلئے تیار ہیں تو ہم مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں۔ خورشید شاہ نے سکھر میں نجی ٹی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم طالبان کو بےنظیر بھٹو سمیت ہزاروں معصوم افراد کا قاتل سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر طالبان بات چیت کیلئے تیار ہیں اور اس سے ملک میں امن قائم ہوتا ہے تو ہم مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں، ہماری حکومت نے بھی سوات میں طالبان سے مذاکرات کیے تھے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم مذاکرات کے حامی ہیں، حکومت کو اب یہ دیکھنا ہے کہ طالبان فوجی کارروائیوں سے ڈر کر اپنے آپ کو جمع کرنے کیلئے وقت تو نہیں لے رہے۔


خبر کا کوڈ: 357123

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/357123/طالبان-بات-چیت-کیلئے-آمادہ-ہیں-ہم-مذاکرات-کی-حمایت-کرتے-خورشید-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org