QR CodeQR Code

سعودی عرب اپنے ہاں تو داعش تنظیم نہیں چاہتے لیکن عراق میں اسکی حمایت کرتے ہیں، نوری المالکی

2 Mar 2014 17:25

اسلام ٹائمز: فرقہ وارانی تشدد کی پشت پناہی کرنے والے عرب ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے عراقی وزیر اعظم نے متنبہ کیا ہے کہ القاعدہ کو فنڈ مہیا کرنے سے باز رہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی وزیراعظم سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں کیخلاف بھڑک اٹھے، نوری المالکی نے خلیجی ممالک پر دہشت گردوں کو امداد دینے اور پر تشدد کارروائیوں کے حوالے سے موردالزام ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں تشدد کی تازہ ترین لہر کے پیچھے سعودی عرب کا ہاتھ ہے۔ وزیراعظم مالکی نے سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ ممالک اپنے ہاں تو القاعدہ اور تنظیم آئی ایس آئی ایل کی موجودگی نہیں چاہتے، لیکن وہ اس تنظیم کی عراق میں موجودگی چاہتے ہیں تاکہ فرقہ وارانہ تشدد بڑھایا جائے، ہم آئی ایس آئی ایل کی تفصیلات سے آگاہ ہیں اور یہ بھی جانتے ہیں کہ اس تنظیم کے کن ریاستوں سے تعلقات ہیں، جہاں سے ان کو فنڈ مہیا کیے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ فلوجہ کے کچھ نواحی علاقوں میں شدت پسندوں کا قبضہ ہے تاہم فلوجہ کے سوا پورا انبار صوبہ حکومتی کنٹرول میں ہے، خدا شاہد ہے کہ اس تشدد کا ایک دن خاتمہ ضرور ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 357157

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/357157/سعودی-عرب-اپنے-ہاں-داعش-تنظیم-نہیں-چاہتے-لیکن-عراق-میں-اسکی-حمایت-کرتے-ہیں-نوری-المالکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org