0
Sunday 2 Mar 2014 17:37

ایرانی جوہری پروگرام کے متعلق صہیونی حکومت کے دعوے بے بنیاد ہیں، آئی اے ای اے

ایرانی جوہری پروگرام کے متعلق صہیونی حکومت کے دعوے بے بنیاد ہیں، آئی اے ای اے
اسلام ٹائمز۔ جوہری توانائی کی عالمی ایجینسی نے ایران کے پر امن جوہری پروگرام کے بارے میں صہیونی حکومت کے بے بنیاد دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئی اے ای اے کے ترجمان گیل ٹوڈر نے کہا کہ ایسی کوئی رپورٹ یا ثبوت نہیں ہے جس کی بنیاد پر یہ کہا جائے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام میں کسی بھی طرح کا انحراف پایا جاتا ہے. ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کے بارے میں اسرائیل کا دعوی ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب رویٹرز نیوز ایجنسی نے اپنی ایک رپورٹ میں دعوی کیا تھا کہ آئی اے ای اے نے ایٹمی مذاکرات میں خلل واقع ہونے کے اندیشے کے پیش نظر ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کے بارے میں اپنی تازہ ترین رپورٹ کو شائع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی اے ای اے کے ترجمان نے کہا کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کے بارے میں ایجنسی کی رپورٹ غیر جانبدارانہ اور حقائق کی بنیاد پر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ایجنسی کی رپورٹ پر سیاسی باتوں کا کوئی اثر نہیں ہو گا۔ یاد رہے کہ صہیونی حکومت کے پاس خود دو سو سے زائد ایٹمی وارہیڈ موجود ہیں اور مشرق وسطی کی سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ شمار ہوتی ہے، ایران پر ایٹمی ہتھیاروں تک رسائی کی کوشش کرنے کا الزام لگاتی رہتی ہے اور اس کی کوشش ہوتی ہے کہ عالمی برادری ایران پر دباؤ ڈالے۔ ایران نے جو این پی ٹی کا رکن ہے، با رہا امریکا اور اسرائیل کے اس قسم کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 357161
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش