0
Sunday 2 Mar 2014 23:34
طالبان سے مذاکرات کو تسلیم نہیں کرتے

اسیران کی رہائی میں پنجاب حکومت کی ہٹ دھرمی ہمارے صبر کو للکار رہی ہے، مقررین کا احتجاجی جلسہ سے خطاب

اسیران کی رہائی میں پنجاب حکومت کی ہٹ دھرمی ہمارے صبر کو للکار رہی ہے، مقررین کا احتجاجی جلسہ سے خطاب
اسلام ٹائمز۔ طالبان اسلام اور آئین پاکستان کے دشمن ہیں۔ ان سے مذاکرات نہ صرف آئین کی خلاف ورزی ہیں بلکہ پچاس ہزار سے زائد شہداء کے خون سے بھی غداری ہیں۔ حکومت کے فیصلے رائے عامہ کے تابع ہونے چاہیے جو لوگ طالبان سے مذاکرات کی بات کرتے ہیں وہ اس ملک کی وفادار نہیں ہوسکتے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ترجمان علامہ اصغر عسکری نے راولپنڈی پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی جلسہ سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسیران سانحہ راولپنڈی کی گرفتاری ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔ ہمارے ان بےگناہ افراد کو بلاجواز گرفتار کیا گیا، جو ظلم کے خلاف احتجاج کرنے نکلے تھے۔ گذشتہ تین ماہ سے پنجاب حکومت نے انہیں اسیر بنا رکھا ہے اور ہم تین ماہ سے پُرامن احتجاج کر رہے ہیں، مگر اب ایسا لگ رہا ہے کہ حکومت ہمارے پُرامن رویے کو بزدلی سمجھ رہی ہے۔ ہم نے آج فیصلہ کر لیا ہے کہ ان اسیران کے لیے جلد از جلد ایک منظم اور بھرپور دھرنے کا آغاز کیا جائے۔ ہم بہت جلد اپنے اس فیصلے کو عملی شکل دیں گے۔ پھر ہم دیکھیں گےکہ پنجاب حکومت کا ظلم جیتتا ہے یا ہماری مظلومیت کو فتح ہوتی ہے۔ ظلم کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

علامہ علی اکبر کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسیران کی رہائی میں پنجاب حکومت کی ہٹ دھرمی ہمارے صبر کو للکار رہی ہے، گذشتہ تین ماہ سے قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے پرامن احتجاج کر رہے ہیں، جو ہمارا قانونی و آئینی حق ہے لیکن شاید حکمرانوں کو امن کی زبان سمجھ نہیں آتی۔ اگر پنجاب حکومت نے اپنا رویہ نہ بدلا تو پھر ہمیں اپنا انداز بدلنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا پاک فوج کے جرات مند جوان ہمارے اور ہماری قوم کے لیے فخر ہیں۔ ہم ان سے مکمل طور پر اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ظلم کے خلاف جہاں ہماری پاک افواج کا پسینہ گرے گا وہاں ہم اپنا خون پیش کرنے کے لیے ہر لحظہ تیار رہیں گے۔ مولانا ضیغم عباس نے کہا کہ مظلوم کے ساتھ ہیں، ہم نے ہمیشہ بلاتفریق دین و ملت مظلوم کی حمایت میں آواز بلند کی اور کرتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 357214
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش